گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا23واں کا نووکیشن

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا23واں کا نووکیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 23ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔پہلے روز 86 پی ایچ ڈی سمیت 735 طلباء  و طالبات کو میڈلز، رول آف آنرز اور ڈگریوں سے نوازا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کامیاب طلبہ کو میڈلز اور اسناد سے نواز۔وائس چانسلر  نے طلبہ کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز اور کنٹرولر امتحانات شہزاد احمد بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر خصوصی میڈلز بھی دیئے گئے، پروفیسر سلطان شاہ، پروفیسر شاہدہ بتول، ڈاکٹر احمد رضا اور ڈاکٹر محمد افضال کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔کل دیگر دو سیشنز میں مزید طلبہ کو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازا جائے گا۔