علی رضا عابدی قتل کیس ، 3ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

      علی رضا عابدی قتل کیس ، 3ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کراچی میں گزشتہ سال دسمبر میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں ۔

ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ آخر -