مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقینی رکھتی ہے،سیف اللہ قصوری
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم ملک کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے ملک و قوم کو نجات دلانا چاہتے ہیں ،آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائیں گے ، سود سے پاک نظام لائیں گے، زکوٰة کا نظام بحال کریں گے، 75سالوں سے ہم انتشار کا شکار ہیں،جو کام تحریک پاکستان کی قیادت نے کیا، مرکزی مسلم لیگ اس مشن و مقصد کو لیکر چلے گی ، ایک قوم کا تصور دینا چاہتے ہیں، جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور اپنے امیدواران و کارکنان کو ایک سوچ دے رہے ہیں ، ہم ملکی سیاست کو مفادات و انتشار کی سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں ، 25کروڑ کے پاکستان کو ایک نظریہ پر متحدکرکے انہیں ایک قوم بنانا چاہتے ہیں ، مرکزی مسلم لیگ با کردار امیدواروں کو میدان میں اتارے گی ، پاکستانی عوام کو ایک قوم بنانے کےلئے نظریہ پاکستان کےلئے مرکزی مسلم لیگ کا ساتھ دیں ، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ مولانا سیف اللہ قصوری نے مصطفی آباد میں منعقدہ ورکر کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، کوارڈینیٹر مرکزی مسلم لیگ اصغر علی ، انجینئرعمران ، حضرت مولانا قاری عبداللہ ساجد ، حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ چیئرمین حکما ونگ پاکستان سمیت مرکزی مسلم لیگ کی ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی ۔
، مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ مولانا سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ کلمہ کے نا م پر ملک بنا یا، کلمہ کے نام پوری قوم کو یکجا کرکے ملک بچائیں گے، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو سکتا، ہمیں کشمیر کی آزادی کےلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ملک بیرونی طورپر دشمن کی مداخلت کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں ، بیرونی طاقتیںملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں وہ اپنی موت آپ مریں گی ، مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کی وجہ سے کی جدوجہد کی وجہ سے بیرونی مداخلت سے محفوظ ہو جائے گی ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک میں نظریہ کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتی ہے ، مرکزی مسلم لیگ خدمت اورنظریہ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان کا سب سے بڑا مسلہ نظریہ پاکستان سے منہ موڑنا ہے، قیام پاکستان کے وقت اس لئے قربانیاں نہیں دی تھی کہ وہی نظام چلتا رہے ، پاکستان نظریہ کے بنیاد پر بنا اور نظریہ کی بنیاد پر ہی اس کی بقا ہے ، لیکن آج نظریہ کہیں نظر نہیں آ رہا ،ہمارے دشمن نے ہمارے نظریہ کو ختم کرنے کےلئے ہمارا ایجوکیشن سسٹم تبدیل کیا ، میڈیا کے زریعے، ڈالر اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے نظریہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدم برداشت کی وجہ سے آج بھائی بھائی کا گلہ کاٹ رہا ہے ، پاکستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان ملک بھر میں مصیبت زدہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں ، اقتدار اور حکومت اللہ کریم کی عطا ہے، اللہ جب چاہتا ہے بڑے بڑوں کو الٹا کے رکھ دیتا ہے ، تقریب میں عید الضحی کے موقع پر کام کرنے والے کارکنان میں انعامات بھی دئیے گئے۔