لاکھوں کی خورد برد ،سربراہ ادارہ کا نام استعمال کرنے پر ملزم گرفتار

لاکھوں کی خورد برد ،سربراہ ادارہ کا نام استعمال کرنے پر ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سول لائن پولیس نے مقامی ادارے میں لاکھوں روپے کی خورد برد اور ادارے کے سربراہ کا نام استعمال کرنے اور لوگوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نور احمد نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ وہ ادارے کے مالی معاملات دیکھتا ہے کچھ عرصہ سے مالی معاملات میں خرد برد کی شکایات سامنے آرہی تھیں،چھان بین پر معلوم ہوا کہ محمد عامر ولد محمد طفیل ادارے کے سربراہ حکیم طارق محمود چغتائی کا نام استعمال کرکے لوگوں سے رقم بٹور رہا ہے۔ ملزم نے ادارے میں رقم بھی خورد برد کی اور چیزوں کی چوری کی مد میں ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایاہے جس پر پو لیس نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے ملزم کو گرفتا رکر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -