ڈرامہ سیریل’’درد دل‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر جاری

ڈرامہ سیریل’’درد دل‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر جاری
ڈرامہ سیریل’’درد دل‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ’’درد دل‘‘ کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر جاری ہے جس میں ان دنوں عفان وحید،ایمن خان ،عماد عرفانی،ثنا فخر ،علیزے رسول اور کاشف محمود حصہ لے رہے۔ڈرامے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز گلبرگ ،اورئنٹیل کالج کے علاوہ ایک مقامی ہسپتال میں بھی کی گئی۔اس سیریل میں نوجوانوں کے چند اہم مسائل اجاگر کئے گئے ہیں.عفان وحید نے بتایا کہ ہاسٹل لائف میں انسان کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،مجھے بھی ایک ایسی مشکل پیش آئی جس نے نہ صرف میری بلکہ فیملی کی زندگی بھی اجیرن بنادی .انہوں نے بتایا کہ میری شادی ایمن خان سے ہوجاتی ہے جہاں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے.ایک سوال کے جواب میں عفان وحید نے بتایا کہ اس کے علاوہ اے پلس سے آن ایئر سیریل’’کہاں ہو تم‘‘اور ہم ٹی وی سے آن ایئر’’خاموشی‘‘ بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر نوید بھٹی اور ڈائریکٹراحمد بھٹی ہیں۔

مزید :

کلچر -