رینجرز آپریشنز کے دوران ملنے والا سامان اصل مالکان کے حوالے

رینجرز آپریشنز کے دوران ملنے والا سامان اصل مالکان کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)ہیڈکوارٹر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رینجرز کی انسداد دہشتگردی ونگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف آپریشن کے دوران برآمد ہونے والیسامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اورقانونی تقاضے مکمل ہونے پر انکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔حوالے کیے جانے والے سامان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ ایک عددکار، ایک عدد ہائی روف گاڑی، پانچ عدد موٹرسائیکل اوراٹھائیس موبائل فونز شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔