حکومت نے مزید 22 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ، کون کونسی شامل ہیں ؟ جانئے

حکومت نے مزید 22 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ، کون کونسی شامل ہیں ؟ جانئے
حکومت نے مزید 22 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ، کون کونسی شامل ہیں ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ریلوے نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کے تحت مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موہن جوداڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کو رونا وائرس کے خدشے پر بندکیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34بند جب کہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 457 ہو گئی ہے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اب تک 5 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی لوٹ چکے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 145 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 10 ، پنجاب میں 83 ، سندھ میں 238 ، خیبر پختون خواہ میں 23 بلوچستان میں 81 ، آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 21 کیسز ہیں ۔

مزید :

قومی -