بنوں میں ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی، یہ کون ہیں اور عمریں کتنی ہیں؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

سورس: Social Media
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے جانی خیل سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے سے ملنے والی لاشوں کی شناخت عاطف اللہ، احمد خان ، رفعام اللہ اور محمد رحیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں نوجوانوں کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ چاروں دوستوں کا تعلق بنوں سے تھا اوروہ جانی خیل میں شکار کھیلنے گئے تھے۔
خیال رہے کہ کھیتوں میں چار مشکوک قبریں بنی ہوئی تھیں، علاقہ مکینوں نے کھدائی کی تو ان میں سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ۔نوجوانوں کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔