ایلون مسک کی کمپنی نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

ایلون مسک کی کمپنی نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا
ایلون مسک کی کمپنی نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  نے بھارتی حکومت کے خلاف سنسرشپ کے معاملے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ مقدمہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا مواد ہٹانے کے احکامات کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت سوشل میڈیا مواد ہٹانے کی حکومتی درخواستوں کے لحاظ سے دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔  ایکس  کی جانب سے دائر کیا گیا یہ مقدمہ بھارتی حکومت کے سنسرشپ اختیارات کو چیلنج کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔  مسک کی کمپنیاں سٹارلنک اور ٹیسلا بھارتی مارکیٹ میں داخلے کی تیاری کر رہی ہیں۔

یہ مقدمہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایک اہم قانونی شق کے استعمال پر مرکوز ہے جس کے تحت بلاکنگ آرڈرز جاری کیے جاتے ہیں۔  ایکس کا مؤقف ہے کہ یہ شق پہلے سے موجود قانونی تحفظات کو نظرانداز کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ بھارتی قانونی ویب سائٹ "بار اینڈ بینچ" کے مطابق ایکس  نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ "یہ قانونی شق غیر قانونی طور پر معلومات کو بلاک کرنے کے لیے متوازی طریقہ کار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے"۔

یہ مقدمہ 27 مارچ کو بھارتی ریاست کرناٹک کی ایک عدالت میں سنا جائے گا۔  اس سے قبل رواں ہفتے ایک مختصر سماعت میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ ایکس  اس سے پہلے بھی بھارت میں مواد کی نگرانی کے حوالے سے قانونی چیلنجز کا سامنا کر چکا ہے۔ سنہ 2023 میں ایک بھارتی عدالت نے پلیٹ فارم پر   اس وقت 61 ہزار ڈالر  کا جرمانہ عائد کیا تھا جب اس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر تنقید کرنے والے ٹویٹس اور اکاؤنٹس ہٹانے کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔