712میگا واٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ راولپنڈی میں تعمیر ہوگا

712میگا واٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ راولپنڈی میں تعمیر ہوگا

 راولپنڈی(آن لائن) چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور چین کے مابین اربوں روپے کے معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں کروٹ پن بجلی پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے نیپرا میں دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق 712 میگاواٹ صلاحیت کا یہ منصوبہ ضلع راولپنڈی میں تعمیر کیا جارہا ہے جس میں فرانسیسی ساخت کی ٹربائنز نصب کی جائیں گی۔ معاہدے کے مطابق پن بجلی منصوبے کا ٹیرف 30 سال کے لیے دیا جائے گا۔یہ منصوبہ 1 سو 9 ارب روپے میں مکمل ہو گا۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے کروٹ پن بجلی منصوبے کے لیے 10 روپے 41 پیسے فی یونٹ ٹیرف کا مطالبہ کیا ہے۔ نیپرا کروٹ پن بجلی منصوبے کے ٹیرف سے متعلق درخواست کی سماعت 4 جون کو کرے گا۔

مزید : کامرس