مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگی ، سبز ہلالی پرچم لہرادیئے گئے

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگی ، سبز ہلالی پرچم لہرادیئے گئے
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگی ، سبز ہلالی پرچم لہرادیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ایجنسیاں ) مقبوضہ کشمیر ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس میں ریلی کے شرکاءنے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یاد رہے اس سے قبل سید علی گیلانی کی زیر قیادت ریلی میں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا تھا جس پربھارتی میڈیا کی جانب سے شور مچایا گیا تھا،پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
 دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) نے متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف بھارتی حکومت کی چارج شیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے سید صلاح الدین دہشتگرد نہیں،تجربہ کا سیاستدان ہیں،ان کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بلا جواز،غیر منصفانہ اور بھارتی بو کھلاہٹ ہے،مودی سرکاری سید صلاح الدین کے خلاف اقوام متحدہ میں جانے کے بجائے ان 18قرار دادوں پر عمل کرے جو پہلے ہیں زیر التواءہیں اور جن میں بھارت نے کشمیر کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)کے سربراہ سید علی گیلانی کی اہلیہ اور بیٹے کو پاسپورٹ کے اجراءکیلئے پی ڈی پی نے اس مسئلے کوبھارتی وزارت داخلہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا تھا گیلانی کو پاسپورٹ جاری کرنا ایک خالص انسانی مسئلہ ہے اور ہمارا موقف واضح ہے کہ ان کو فوراً پاسپورٹ جاری کیا جانا چاہئے۔