دھرنے اور پریشر سے تھانے کا محرر بھی استعفیٰ نہیں دیتا،کیپٹن (ر) صفدر

دھرنے اور پریشر سے تھانے کا محرر بھی استعفیٰ نہیں دیتا،کیپٹن (ر) صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہاہے کہ دھرنے اور پریشر سے تھانے کا محرر بھی استعفیٰ نہیں دیتا،جب تک مشرف بگھوڑا ہے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے،28جولائی کو انصاف کا گلہ گھونٹا گیا، ایک دن20کروڑ عوام اس فیصلے کے خلاف بھی سڑکوں پر آئیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ دھرنے والوں کو میڈیا پر دکھایاجائے، ہمارے علماء4 ومشائخ کو دھرنے والوں سے بات کرنی چاہیے، دھرنے اور پریشر سے تھانے کا محرر استعفیٰ نہیں دیتا، انھوں نے کہا کہ جب تک مشرف بگھوڑا ہے، انصاف کے تقاضیپورے نہیں ہوسکتے،28جولائی کو انصاف کا گلہ گھونٹا گیا، 20کروڑ عوام ایک دن اس فیصلے کے خلاف بھی سڑکوں پر آئیں گے، انھوں نے کہا کہ میں تو پاکستان کی محبت میں ہر جگہ پی آئی اے میں جاتا ہوں اگر نوازشریف کو ایک سال اور مل جاتا تو جو ادارے تباہ حال ہیں ان کو بھی اپنے پا?ں پر کھڑا کیا جاتا۔
کیپٹن (ر) صفدر

مزید :

صفحہ آخر -