حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن، دانیال چودھری
اسلام آباد(آئی این پی)و فاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سیملک درست سمت میں گامزن ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹردانیال چودھری کا کہنا تھا کہ مخصوص عناصرکوملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ پاکستان کوبحرانوں سین کالا ہے، عوام کوریلیف دینا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک درست سمت میں گامزن ہے، پنجاب میں کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، زرعی شعبے کی برآمدات کے فروغ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کے صنعتی شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ہوئی، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ہمیں کارکردگی کی بنیاد پرووٹ ملتے ہیں۔
دانیال چودھری