یو اے ای کی جیلوں میں 5,292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں،رپورٹ
ابوظہبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں اس وقت 5,292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔یہ انکشاف پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2,470 پاکستانی منشیات کے جرائم میں قید ہیں۔ 1,771 پاکستانی شہری مختلف جرائم کی وجہ سے جیلوں میں ہیں جبکہ 704 پاکستانی چوری کے جرائم کی وجہ سے قید ہیں۔دستاویزات کے مطابق 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے کے جرم میں قید ہیں، جب کہ 171 افراد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے کے جرم میں اور 69 رہزنی کے جرم میں قید ہیں۔مزید تفصیل کے مطابق 147 پاکستانی شہری قتل کے الزام میں، 36 دھوکا دہی، 32 کرنسی میں ردوبدل، 21 اغوا اور 53 جنسی ہراسانی کے جرم میں قید ہیں۔
یو اے ای