ڈیفالٹ کی باتیں کرنیوالے آج کہاں ہیں، کیا انہیں جوابدہ نہیں ٹھہرانا چاہئے: آرمی چیف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں۔؟ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ایک سال پہلے چھائے ہْوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں، میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے"آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آج پاکستان کی معیشیت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے، کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے، ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چائیے،یاد رکھیں! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے, آرمی چیف نے کہاکہ جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا،آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے،صرف پاکستانی ہی پاکستان کو“بیل آؤٹ”کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں،دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں،پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔جنرل عاصم منیر نے بڑی تعداد میں دوست ممالک کی شرکت کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئیڈیاز میں دوست ممالک کے دفاعی اداروں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔آرمی چیف نے ملکی و غیر ملکی نمائش کنندگان کی جانب سے اسلحہ اور دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔آئیڈیاز نمیں مجموعی طور پر 557 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ آئیڈیاز میں 333 غیر ملکی اور 224 پاکستانی نمائش کنندگان شریک ہیں۔ 36 ممالک نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں، جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شریک ہو رہے ہیں۔53 ممالک سے 300 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین نے ایونٹ میں شرکت کی اور پاکستانی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔نمائش کے دوران آرمی چیف نے غیر ملکی عسکری حکام اور دفاعی نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔جدید ترین شاہپر 3 ڈرون کا افتتاح، آئیڈیاز کا سب سے شاندار لمحہ وغے شاہپر-III گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز پاکستان کا تیار کردہ ہے۔ شاہپر-III جیسے 35,000 فٹ بلندی تک 24 گھنٹے سے زیادہ پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر iii مختلف اقسام کے ہتھیار، بم، میزائل اور تاررپیڈو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئیڈیاز 2024 کا بارہواں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوئی اور 22 نومبر 2024 کو اختتام کو پہنچے گا۔ کراچی پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، کور کمانڈر کراچی نے کیا۔ نمائش میں پاکستان کا بنایا جانے والا پہلا نجی لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔ ریڈار کی رینج 350کلومیٹر ہے۔ منتظم اویس رؤف کا کہنا ہے کہ یہ ریڈار فضائی نگرانی میں ایک بریک تھرو بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کامیابی سے جاری ہے۔ نمائش میں پاکستانی ریڈار بھی پیش کر دیا گیا۔350 کلومیٹر رینج رکھنے والا پاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرچ کے تعاون سے بنا ہے اور پہلی دفعہ آئیڈیاز میں پیش کیا گیا ہے۔
آرمی چیف