الیکشن کمیشن کا سالانہ  گوشوارے جمع نہ کرانے  پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

  الیکشن کمیشن کا سالانہ  گوشوارے جمع نہ کرانے  پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا۔جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 26 نومبر کو الیکشن کمیشن طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن 26نومبر کو پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -