ٹیکس چوروں کیساتھ سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، ایف بی آر

  ٹیکس چوروں کیساتھ سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنیوالے لاکھوں افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ا یف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہوم ورک جاری ہے اور بڑے نان فائلرز اور قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنیوالے لاکھوں افراد ریڈار پر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والوں کا ڈیٹا فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے ٹیکس نادہنگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔اس حوالے سے قیمتی پراپرٹی، گاڑیوں، بینک بیلنس اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کی بنیاد پرڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جبکہ بیرون ملک سفر، صحت اور تعلیم کی مہنگی سہولیات کے استعمال کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جا رہا ہے۔اس سال 20لاکھ سے زیادہ افراد نے گوشواروں میں قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیکس چوروں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔وزیراعظم ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن تیز کرنے کی پہلے ہی ہدایت کر چکے ہیں۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -