حسن نواز اور برطانوی محکمہ ٹیکس کے درمیان کمپنی کے ٹیکس کا تنازع 2020 میں شروع ہوا، ذرائع

   حسن نواز اور برطانوی محکمہ ٹیکس کے درمیان کمپنی کے ٹیکس کا تنازع 2020 میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور برطانوی محکمہ ٹیکس (ایچ ایم آر سی) کے درمیان کمپنی کے ٹیکس کاتنازع 2020 میں شروع ہوا۔برطانوی محکمہ ٹیکس کے مطابق حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائیگا، تمام آپشنزختم ہونے پر حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کیلئے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا، رازداری کے قوانین کے سبب حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شئیرنہیں کرسکتے۔ایچ ایم آرسی اورحسن نوازکے درمیان ٹیکس کے تنازع کی رقم 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے۔ذرائع کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کا معاملہ 6برس تک مالیاتی ریکارڈ پر رہے گا۔حسن نواز اب بھی متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں، کمپنیز ہاؤس کے ریکارڈ کے مطابق حسن نوازپاکستانی ہیں۔ حسن نواز نے رابطہ کیے جانے پر جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس تنازع ہے، کسی جرم، دھوکا دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہو رہیں، یہ کسی جرم، دھوکا دہی کا معاملہ نہیں، سول کیس ہے۔

حسن نواز

مزید :

صفحہ اول -