سموگ میں کمی، لاہور ملتان میں تعلمی ادارے کھل گئے
لاہور( لیڈی رپورٹر،این این آئی)سموگ اور ائیر کوالٹی انڈیکس کم ہونے کے بعد لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ تعلیمی اداروں کے سٹاف اور طلبہ کیلئے ماسک پہننا لازم قراردیا گیا ہے،آؤٹ ڈورگیمز اورغیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔دوسری جانب شہر میں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جار ی ہیں، چھتیس دکانیں سیل،سینتالیس گاڑیوں کو بندکردیا گیا،مارکیٹس کو آٹھ بجے بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے رات گئے تک ایکشن جاری رکھا، چھتیس دکا نیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کر دی گئیں،دھواں چھوڑنیوالی سینتالیس گاڑیاں مختلف تھانوں میں بندکروائی گئیں،فضائی آلودگی کا باعث بننے والی ایک سوستائیس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،دھواں چھوڑنے اوربغیرفٹنس چلنے والی گاڑیوں کو پانچ لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔پنجاب میں آلودگی سے متاثرہ آبادی میں تیس فیصد بچے شامل ہو نے کا انکشاف ہوا ہے،گزشتہ تیس روز کے دوران چھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچے زہریلی فضا سے متاثر ہوئے۔
سموگ کمی