ایسے اقدا مات کریں جن کے ذریعے بچے بغیر کسی خوف اور امتیا زی سلوک کے پروان چڑ ھ سکیں:وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی

ایسے اقدا مات کریں جن کے ذریعے بچے بغیر کسی خوف اور امتیا زی سلوک کے پروان چڑ ...
 ایسے اقدا مات کریں جن کے ذریعے بچے بغیر کسی خوف اور امتیا زی سلوک کے پروان چڑ ھ سکیں:وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے معا شر ے کے تمام طبقات اور متعلقہ اداروں پر زور دیاہے کہ وہ پا کستان میں بچوں کے حقو ق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر کا و شیں برو ئے کا ر لا تے ہو ئے ایسے اقدا مات کریں جن کے ذریعے بچے بغیر کسی خوف، تشدد اور امتیا زی سلوک کے پروان چڑ ھ سکیں۔  ہم سب مل جل کر ایک مثبت لا ئحہ عمل کے ذریعے پا کستانی بچوں کو ایک ایسا روشن مستقبل فرا ہم کر سکتے ہیں جہاں ان کے حقو ق اور عزت نفس محفو ظ ہوں۔

وفاقی محتسب نے عا لمی یو م اطفال کے مو قع پر جا ری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ ہما ری اجتما عی ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کو ان کی محر ومیوں سے نجات دلا تے ہو ئے ہر نو ع کے استحصال سے ان کا تحفظ یقینی بنائیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کی طرف سے ملک بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اب تک کئی اقدا مات کیے گئے ہیں جن میں سٹریٹ چلڈ رن کو تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات زندگی کی فرا ہمی کے حوا لے سے پا ئلٹ پرا جیکٹ کے طو ر پر کرا ئی جا نے والی خصو صی ریسر چ سٹڈ ی بھی شامل ہے۔ پا کستان میں اس سلسلے میں اور بھی کا فی کام ہوا ہے۔ حکو مت کی طر ف سے ” قو می کمیشن برا ئے اطفال“ کا قیام عمل میں لا یا گیا نیز بچوں کے حقوق کے لیے قا نون سا زی کی گئی اور پا لیسیا ں مر تب کی گئیں۔

وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں کمشنر برا ئے اطفال کے نام سے الگ سے ایک دفتر قا ئم کیا گیا ہے جو بچوں کے حقو ق کے تحفظ اور ان کے خلاف سائبر کرا ئمز کی روک تھام کے علا وہ بچوں کے حوا لے سے مو صول ہو نے والی شکا یات کا ازالہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہیلپ لا ئن بھی مو جود ہے جس پر رابطہ کر کے مزید معلو مات حا صل کی جا سکتی ہیں۔

علا وہ ازیں وفاقی محتسب کی طر ف سے والدین، اساتذ ہ اور سما جی لیڈ روں اور کا رکنوں کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور اس کی اہمیت کے سلسلے میں آ گا ہی فرا ہم کر نے کے لئے میڈ یا کے ذریعے آ گا ہی مہم کا عمل بھی جا ری ہے۔