پانچ سالوں میں ہائر ایجوکیشن کیسا تھ بد ترین سلوک کیا گیا، راجہ یاسر

پانچ سالوں میں ہائر ایجوکیشن کیسا تھ بد ترین سلوک کیا گیا، راجہ یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ دنیا کی بہترین پانچ سو یونیورسٹیز میں پاکستان کی ایک بھی یونیورسٹی شامل نہیں ہے،کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ڈگری کا کوئی فائدہ نہیں ہے،ہمیں اپنا معیار تعلیم بہتر کرنے کی ضرورت ہے،گزشتہ پانچ سالوں میں ہائر ایجوکیشن کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا، لیپ ٹاپ سکیم پر بیس ارب روپے ضائع کئے گئے،کسی نے سوچا ہی نہیں کہ نظام کس طرح چلانا ہے،پہلی دفعہ ہائر ایجوکیشن سے متعلق پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے،پالیسی ڈرافٹ سو دنوں میں تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے تعلیمی پالیسی اور وزیر اعظم کے 100روزہ پلان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یونیورسٹی اور کا لج میں فرق واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر ڈویژن میں ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے گی یا پہلے سے موجود یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بہتر کیا جائے گا۔ جبکہ یونیورسٹیز اپنے متعلقہ ڈویژن میں ہی کالجز کی افیلی ایشن کر سکیں گی۔ ایسا فارمولا بنا رہے ہیں جس سے غیر قانونی کیمپسز میں پڑھنے والے طلبا کو نقصان نہ ہو۔ یونیفارم گریڈنگ سسٹم کے تحت طلبا نجی تعلیمی اداروں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ دو سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام کو بیرون ممالک میں قابل قبول چار سالہ ڈگری پروگرم میں تبدیل کر دیا جائیگا ۔ جبکہ دو سالہ ڈگری بطور ایسوسی ایٹ ڈگری کمیونیٹی کالجز میں متعارف کروائی جائے گی۔ اگر ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کے نے کے بعد کوئی طالب علم تعلیم جاری رکھنا چاہے تو وہ چار سالہ گریجوایٹ پروگرام میں داخلہ لے سکے گا۔ یونیفارم کورسز اور یونیفارم کریڈٹ آر سسٹم متعارف کروایا جائے گا، طلبا اپنے کریڈٹ آرز کسی دوسرے مضمون میں بھی ٹرانسفر کروا سکیں گے ۔ پنجاب کے آٹھ اضلاع میں نئے سیاحتی مقامات معتارف کروائے جائیں گے جن میں لاہور، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، ٹلاجوگیاں ، ننکانہ صاحب اور بہاولپور شامل ہیں۔ بین اقوامی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے مذہبی سیاحت اور زرعی سیاحت پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ محکمہ سیاحت موسم اور مشہور علاقائی پھلوں کی مناسبت سے فیسٹیول کا انعقاد بھی کرے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -