طاقت کے نشے میں آئی لینڈز آرڈیننس لایاگیا،وفاق آرڈر واپس لے:وزیراعلیٰ سندھ

طاقت کے نشے میں آئی لینڈز آرڈیننس لایاگیا،وفاق آرڈر واپس لے:وزیراعلیٰ سندھ
طاقت کے نشے میں آئی لینڈز آرڈیننس لایاگیا،وفاق آرڈر واپس لے:وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کی سالمیت پرحملے کےخلاف قراردادپاس کریں گے، وفاق آئی لینڈزپرآرڈیننس واپس لے۔ اپوزیشن قراردادپر ہماراساتھ نہیں دے رہی،لیکن میں کسی کو غدار نہیں کہوں گا۔ 
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آئی لینڈز پر آرڈیننس واپس لے ، سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیاہے، ہم اس کے خلاف قرارداد پاس کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا سندھ سراپا احتجاج ہے  ان لوگوں کوتوجزائرکے ناموں کابھی نہیں پتا۔ اپوزیشن ہمارا ساتھ نہیں دے رہی ، میں ساتھ دینے والوں کو غدار نہیں کہوں گا۔ اپوزیشن والے بہانہ بنا کر چلے گئے،ایوان میں بیٹھے رہتے تو ان کو مطمئن کرتے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ طاقت کےک نشے میں آرڈیننس لایا گیا، صدروفاق کے کہنے پرآرڈیننس جاری کرسکتاہے لیکن یہ غیرآئینی ہے۔آئی لینڈزسندھ کے لوگوں کی ملکیت ہیں۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت سندھ نےوفاق کی جانب سے پیش کیے جانے والے الجزائر آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں قراردادجمع کروا دی۔

مزید :

قومی -