انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس؛آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟چیف جسٹس پاکستان کا وکیل پی ٹی آئی کا استفسار

انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس؛آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں ...
انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس؛آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟چیف جسٹس پاکستان کا وکیل پی ٹی آئی کا استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟حامد خان نے کہاکہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس فیصلے کا پیراگراف دیکھ لے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں، دونوں الگ الگ معاملے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ  سماعت کر رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بنچ کاحصہ ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آگئے،وکیل حامد خان نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس لارجر بنچ کی تشکیل کیلئےکمیٹی کو بھیجا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ نظرثانی کامعاملہ ہے ہم نے قانون کو دیکھنا ہے،نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟حامد خان نے کہاکہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس فیصلے کا پیراگراف دیکھ لے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں، دونوں الگ الگ معاملے ہیں۔