پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ:پچ کو قومی ٹیم کے سپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش، ہیٹرز کا استعمال

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ:پچ کو قومی ٹیم کے سپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش، ...
پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ:پچ کو قومی ٹیم کے سپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش، ہیٹرز کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کےلئے پنڈی سٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے لئے پچ سپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش ہوگی، پچ کو سکھانے کیلئے پنکھے اور ہیٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے، 3، 3 ہیٹرز دونوں سائیڈز پر رکھے گئے ہیں، ہیٹرز کے سامنے پنکھوں کے ذریعے گرمائی پچ تک پہنچائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پچ پر دونوں اطراف کالے کپڑے کے استعمال سے زیادہ گرمائی پہنچانے کا پلان بنایا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں پچ پر کورز بھی نہیں ڈالے جائیں گے، بقیہ تینوں روز پچ کو دن کے روز ڈھانپا نہیں جائےگا اور پچ کو زیادہ سے زیادہ سکھایاجائےگا تاکہ اس کی نمی ختم ہو۔
قومی کرکٹ ٹیم آج سے راولپنڈی میں ٹریننگ شروع کرے گی اورانگلش ٹیم مزید ایک دن آرام کے بعد منگل سے پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا، جیوسوپر سیریزکا فیصلہ کن ٹیسٹ بھی براہ راست نشر کرے گا۔

مزید :

کھیل -