سزایافتہ اور نادہندہ امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری 

سزایافتہ اور نادہندہ امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر ...
سزایافتہ اور نادہندہ امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سزایافتہ اور نادہندہ امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سزایافتہ اور نادہندہ امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے، عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا نمائندہ  پیش نہ ہوا، عدالت نے نادرا، ایف بی آر، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے، عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔