امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستانی تن ساز نے گولڈ میڈل جیت لیا، 44 ممالک کی شرکت 

 امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستانی تن ساز نے گولڈ میڈل جیت لیا، 44 ...
 امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستانی تن ساز نے گولڈ میڈل جیت لیا، 44 ممالک کی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
ذرائع کے مطابق رمیز ابراہیم نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی۔
واضح رہے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم تھے۔
کراچی پریس کلب میں رمیز ابراہیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے وہ باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

مزید :

کھیل -