ہمیشہ عمران خان کے ساتھ ہوں، اُن پر جان بھی قربان ہے،سینیٹر زرقا تیمور

ہمیشہ عمران خان کے ساتھ ہوں، اُن پر جان بھی قربان ہے،سینیٹر زرقا تیمور
ہمیشہ عمران خان کے ساتھ ہوں، اُن پر جان بھی قربان ہے،سینیٹر زرقا تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ آئینی ترمیم کےلیے کوئی ووٹ دیا، میرا گواہ صرف اللہ ہے۔ہمیشہ عمران خان کے ساتھ ہوں، اُن پر جان بھی قربان ہے۔

اپنے ویڈیوپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں،  پھر کبھی وقت آنے پر اُن رازوں کو افشا کروں گی، فی الوقت آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا۔

خیال رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اپوزیشن ممبرز ایوان میں حکومتی بینچوں پر براجمان تھے جن میں عثمان علی ، مبارک زیب، ظہور قریشی اور اورنگزیب کھچی شامل تھے۔

سماکے مطابق مبینہ طور پر اپوزیشن کے مزید 4 ارکان حکومتی لابی میں بھی موجود تھے جو ایوان میں نہیں آئے۔ ارکان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، ریاض فتیانہ ، مقداد حسین اور اسلم گھمن شامل تھے۔

تاہم، ترامیم منظور ہونے کے بعد زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں ان  کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا ، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ زین قریشی نے پی ٹی آئی قیادت اور حلقے کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

مزید :

قومی -