پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا ہوگا ، ہماری سرزمین پر دہشتگرد گروپ نہیں، خطے میں بھارت کی بالا دستی قبول نہیں: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا ہوگا ، ہماری سرزمین پر دہشتگرد گروپ نہیں، خطے ...
پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا ہوگا ، ہماری سرزمین پر دہشتگرد گروپ نہیں، خطے میں بھارت کی بالا دستی قبول نہیں: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا گھر پہلے درست کرنا ہوگا پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی جود نہیں اور نہ ہی پاکستان کی سر زمین پر کوئی دہشتگرد گروپ کام کر رہا ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کے شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کا کوئی امکان نہیں ، خطے میں بھارت کی بالا دستی قبول نہیں ہے۔
کونسل آن فارن ریلیشنز میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اگر اسامہ کا پتا تھا تو انہیں پاکستان کو بتانا چاہیے تھا، ڈاکٹر شکیل آفریدی نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ وہ جیل میں بالکل صحت مند ہیں اور ان کے اہل خانہ ان سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا گھر پہلے درست کرنا ہوگا ، پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی جود نہیں اور نہ ہی پاکستان کی سر زمین پر کوئی دہشتگرد گروپ کام کر رہا ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کے شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے، ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے میں اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہیں۔
افغانستان کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان کی طرف بارڈر کنٹرول غیر موثر ہے، طالبان بنیادی طور پر افغانستان میں ہیں ان سے نمٹنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پر امن افغانستان کا مطلب ہے پر امن پاکستان، ہم 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائب امریکی صدر مائیک پنس سے ملاقات سود مند رہی پاکستان اور امریکہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر متفق ہیں۔ خطے میں بھارت کی بالا دستی قبول نہیںبھارت کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے کام کر رہے ہیں اور اسے پاکستانی قوانین کے تحت لا رہے ہیں، فاٹا کو معاشی اور سیاسی طور پر مرکز میں لانے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لا رہے ہیں، گوادر سی پیک کا دل ہے اور اس کی مدد سے چین تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
بینظیر بھٹو قتل کیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کا حل نہ ہونا افسوسناک ہے، ان کی اپنی پارٹی نے بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کیا ان کے قتل کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا افسوسناک پہلو ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -