این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز 172 ، یاسمین راشد کو 48 پولنگ سٹیشنز پر فتح ملی، 41 امیدواروں کو اکثر سٹیشنز سے کوئی ووٹ نہ ملا: رپورٹ

این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز 172 ، یاسمین راشد کو 48 پولنگ سٹیشنز پر فتح ...
این اے 120 ضمنی انتخاب، کلثوم نواز 172 ، یاسمین راشد کو 48 پولنگ سٹیشنز پر فتح ملی، 41 امیدواروں کو اکثر سٹیشنز سے کوئی ووٹ نہ ملا: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 120 کا ضمنی انتخاب تو اختتام پذیر ہوچکا ہے لیکن اس کے نتائج پر بحث لمبے عرصے تک جاری رہے گی اور توقع یہی کی جا رہی ہے کہ یہ نتائج آئندہ عام انتخابات پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ اس الیکشن میں سب سے اہم بات ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم تھی جس نے حکمران جماعت کی فتح کے مارجن کو کافی حد تک کم کیا ہے۔ انہوں نے اس الیکشن میں نہ صرف 47 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کیے بلکہ 48 پولنگ سٹیشنز پر کامیابی بھی حاصل کی۔
پاکستانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 220 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں سے 172 پولنگ سٹیشنز پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما بیگم کلثوم نواز نے کامیابی حاصل کی جبکہ باقی 48 سٹیشنز پر پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے فتح سمیٹی ۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپی کا باعث ہے کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے علاوہ کوئی بھی جماعت ایک بھی پولنگ سٹیشن پر نہیں جیت پائی۔

این اے 120 ،مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز 61 ہزار 745 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار
این اے 120 میں 41امیدوار ایسے تھے جنہیں ایک سے زائد پولنگ سٹیشنز پر کوئی ووٹ نہیں پڑا، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل میر 14پولنگ سٹیشنز پر کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ جماعت اسلامی کے ضیاءالدین انصاری نے 57، پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کی ساجدہ میر نے 116، لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیخ اظہرنے 4، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ کا 2 پولنگ سٹیشنز پر نتیجہ صفر رہا۔