بلوچستان، کراچی میں پولیو مہم کا آغازآج، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات 

بلوچستان، کراچی میں پولیو مہم کا آغازآج، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ، کراچی(این این آئی)بلوچستان کے 33اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان خیالات کا اظہارایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشدرزاق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سہ روزہ انسداد پولیو مہم  کے دوران  پانچ سال تک کی عمر کے25 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران10 ہزار 585کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی۔جن میں 8ہزار988موبائل ٹیمیں،941فکسڈسائٹ او594ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ ہماری میڈیا،  عوام اور ہر شہری سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں دوسری جانب شہر قائد میں انسداد پولیو مہم بھی آج سے شروع ہوگی، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مہم 7روز تک جاری رہے گی 6 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں اور 2 ہزار سے زائد سپروائزر فرائض انجام دیں گے،اس دوران 22لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں اتوارکوجائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر فیاض عباسی، ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، تمام ڈپٹی کمشنرز، کمشنر کراچی انسداد پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر سہیل میمن، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، روٹری اور بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے نمائندے، محکمہ صحت اورپولیس کے افسران اوردیگر نے شر کت کی۔اجلاس میں کمشنر کراچی کو انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر کراچی سہیل راجپوت ہیلتھ سینٹر بلدیہ میں اس مہم کا افتتاح کریں گے کراچی کی 8 حساس یونین کونسلوں میں خصوصی ٹیمیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے سپر ہائی رسک یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مائیکرو پلان اور مانیٹرنگ نظام کا بھی جائزہ لیا گیا اور مانیٹرنگ کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کے پیش نظر ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا، کرونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کیاجائے۔اس سلسلے میں والنٹیرز کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ گھر پر دروزاے کو ہاتھ کی بجائے پین یا رولر سے نوک کیا جائے گا۔اجلاس کے فیصلے کے مطابق پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مْقصد ہے تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں اپنا کردار ادا کریں اور حساس یونین کونسلوں میں ترجیحی اقدامات کریں کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ رابطہ سے کام کریں اور یقینی بنائیں کہ علاقہ کے لوگوں کو تعاون حاصل ہو۔ کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ہر بار پولیو کے قطرے پلائیں اس سے ان کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔
پولیو مہم 

مزید :

صفحہ آخر -