علی بابا اور چالیس چور پھر سے اکٹھے، کا مران بنگش کا اے پی سی پر ویڈیو پیغام 

علی بابا اور چالیس چور پھر سے اکٹھے، کا مران بنگش کا اے پی سی پر ویڈیو پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن کی آل کرپٹ پارٹیز کانفرنس کو حکومت سے این آر او دلانے کی ایک اور ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کرپشن بچاؤ تحریک ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات کامران بنگش نے اپنے ویڈیو بیان میں اے پی سی کو شکست خوردہ افراد کا ایک مجمع قرار دیا ہے کہا ہے کہ پچھلی مہم جوئی کی طرح یہ بھی بُری طرح ناکام ہوگی۔ معاون خصوصی نے اپوزیشن کی تحریک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک صحیح سمت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور ایک ایک کرکے تمام وعدے ایفا ہورہے ہیں اور عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے تو اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ آگیا۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق اپوزیشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے خوف زدہ ہے،عوامی حکومت کو کسی اوچھے ہتھکنڈے سے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اب کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -