کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری کے رحجان میں اضافہ
لاہور (پ ر) کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری کے رحجان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ صارفین نے 128ارب روپے کی ادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 24.5 فیصدزیادہ ہے۔، گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 103ارب روپے کی ادائیگیاں کی تھیں۔
جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد کی نموہوئی ہے،جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 125ارب روپے کی ادائیگیاں کیں جواگست میں بڑھ کر128 ارب روپے ہوگئی۔