عوام کا سمندر دیکھ کرپنجاب حکومت  کے اوسان خطا ہیں، مشیر اطلاعات کےپی

عوام کا سمندر دیکھ کرپنجاب حکومت  کے اوسان خطا ہیں، مشیر اطلاعات کےپی
عوام کا سمندر دیکھ کرپنجاب حکومت  کے اوسان خطا ہیں، مشیر اطلاعات کےپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات  کے پی بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عوام کا سمندر دیکھ کرپنجاب حکومت  کے اوسان خطا ہیں، پنجاب کی انتظامیہ بدحواسی کا شکار ہو چکی ہے ،حکومت نے افسر شاہی کو سر پر چڑھا رکھا ہے،پنجاب کی انتظامیہ نے خود ہی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا شروع کردی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور راستے بند کرنا شرمناک اقدام ہے ،پولیس نے رات کو جلسہ گاہ سے ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں اٹھا کر تھانہ کاہنہ میں رکھے ہیں،پنجاب میں ہرطرح سے کارکنان کو تنگ کیا جا رہا ہے ،جلسہ ناکام بنانے کے لئے پنجاب حکومت سرگرم ہو چکی ہے، ایسی روایات ہمیشہ ڈالنے والوں کے گلے پڑ جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -