علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کے پی حکومت کا واضح جواب

 علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کے پی حکومت کا ...
 علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کے پی حکومت کا واضح جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت کے کابینہ ارکان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختوںخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کا وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کی شرط رکھنا مضحکہ خیز ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز اپنے بلڈ پریشر پر قابو رکھیں، ڈاکٹروں کی ٹیم مریم نواز کے پاس ہونی چاہیے۔مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ جلسےکی اجازت کے باوجود کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، راستے بند کرنا شرمناک ہے، پولیس نے جلسہ گاہ سے ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں اٹھا کر تھانہ کاہنہ میں رکھی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -