فیصل آباد میں2 کمسن بچیوں کے قتل کا مقدمہ والد، دادا، دادی کیخلاف درج
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی ٹائپ میں 2 کمسن بچیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق والدہ کی مدعیت میں بچیوں کے والد، دادا اور دادی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کمسن بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں سے گلا دبا کر قتل کرنے والے والد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔اکمل نے آج صبح گھریلو جھگڑے پر 6 اور 8 سال کی بیٹیوں کو قتل کردیا تھا۔
فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق بیوی طلاق لے کر بچیاں ساتھ لے جانا چاہتی تھی۔