11مئی کی کی دھاندلی کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے،عبدالعلیم خان

11مئی کی کی دھاندلی کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے،عبدالعلیم خان
11مئی کی کی دھاندلی کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کنٹونمنٹ کی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کی ضلعی قیادت نے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں کا سلسلہ جاری رکھا اور والٹن کینٹ کی وارڈ 1سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار احسان بٹ کے مدینہ کالونی میں علی اصغر کاہلوں کی طرف سے منعقدہ بہت بڑے انتخابی جلسے سے ضلعی صدر لاہور عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کسی قیمت پر 11مئی کی دھاندلی کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور 25اپریل کوگڑ بڑ کرنے والوں کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے کسی قسم کے پنکچر لگانے والوں کو عوام خود پنکچر کر دیں گے ،اس موقع پر سابق اُمیدوار ایم پی اے میاں بہادر علی نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور پارٹی امُیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جبکہ شیخ برادری کے شیخ سکندر حیات ،شیخ افتخار ،شیخ قیصر اور شیخ حاجی احمد نے بھی لاہور کنٹونمنٹ کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی بھر پور سپورٹ کا اعلان کیا جبکہ عثمان اسلم جگر اور رانا احمد علی نے بھی خطاب کیا ۔تحریک انصاف کے لاہور کینٹ 1سے اُمیدوار محمد علی خان کے حلقے میں ضلعی صدر عبدالعلیم خان ،ایم پی اے میاں اسلم اقبال،شعیب صدیقی ،مہر واجد عظیم اور جمشید اقبال چیمہ نے پارٹی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25اپریل حکومتی ناکامیوں کو دفن کرنے کا دن ثابت ہو گا اور کاغذی شیر تبدیلی کے سو نامی میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے ،اسی طرح لاہور کینٹ کی وارڈ 2 میں پی ٹی آ ئی کے اُمیدوار چوہدری اخلاق حسین کی طر ف سے بھی بڑا جلسہ منعقد کیاگیا جہاں نوجوانوں کی ٹولیاں ملی نغموں پر رقص کرتی رہیں اور شُرکا نے مہمان خصوصی عبدالعلیم خان اور اُن کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔والٹن وار ڈ 9سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار چوہدری نزاکت بھٹی کے جلسے سے بھی ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے خطاب کیا جبکہ چوہدر ی الیاس ،فرخ حبیب ،میاں عمر اقبال ،ملک اجمل علی ،حافظ شہباز ،محمد وسیم خان اور ڈاکٹر طار ق نے پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر گلریز اقبال کی قیادت میں طلبہ کے بڑے وفد نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور 25اپریل کے کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ۔