3سال گزر گئے مسوٹ روڈ کروڑوں لگا نے کے بعد بھی تکمیل کی منتظر

3سال گزر گئے مسوٹ روڈ کروڑوں لگا نے کے بعد بھی تکمیل کی منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز روپرٹر) مری کے گاؤں مسوٹ کی مرکزی سڑک کاکام کروڑوں روپے لگانے کے باوجودذ تین سال گزرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا پلیاں مکمل ہوئیں نہ دیواریں بھرائی کا کام بھی ادھورا چھوڑدیا گیا، عوام عذاب میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق باڑیاں مسوٹ روڈ کاکام تقریباتین سال قبل شروع ہوا تھا تاہم کروڑوں روپے لگائے جانے کے باوجو تاحال کام مکمل نہیں کیا گیا، سڑک پر کنکریٹ تو ڈال دی گئی ہے لیکن دیواروں ،پلیوں اور دونوں اطراف کی بھرائی ابھی تک مکمل نہیں کی گئی نہ ایسے آثارنظرآرہے ہیں ،جسکی وجہ سے سڑک کی چوڑائی بہت کم ہو گئی ہے سامنے سے دوسر ی گاڑی آنے پر کراسنگ کیلئے اذیت ناک انتظار کر نا پڑ تا ہے اس ضمن میں کو نسلر افتیاز عباسی اور سفر عباسی نے بتایا متعلقہ حکام کی غفلت کی وجہ سے عوام علاقہ اذیت سے دوچار ہیں مسوٹ روڈ کاکا م جو پہلے ہی تاخیر کاشکار ہے جلد مکمل کیا جائے اگر ٹھکیدار کنکریٹ سے روڈ کے دونوں اطرف بھرائی نہیں کر سکتے تو کم از کم مٹی سے ہی بھرائی کر دی تاکہ لوگوں کو اس مشکل سے نجات مل سکے۔