کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کااحتجاج

کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا ( آن لائن ) کینیڈا کے شہر ونکوور میں ہزاروں افراد نے فسطائی گروہوں اور نیونازی ازم کے خلاف احتجاج کیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فسطائیت اور نیو نازی ازم کے خلاف ونکوور کی سڑکوں پر مارچ کرنے والوں کی تعداد ایک محتاط اندازے مطابق 14 ہزار سے زیادہ تھی۔ مظاہرین تارکین وطن کے لئے ملک کی سرحدیں کھولنے اور نسلی و مذہبی تنوع کا احترام کرنے کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔کئی مقامات پر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا سامنا، فسطائی گروہوں کے حامیوں سے بھی اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی پڑا جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اس رپورٹ کے مطابق ونکوور پولیس نے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -