نیشنل ہائی پر فارمنس سنٹر: صوبائی ایسوسی ایشنز کے ہیڈکو چزکا اجلاس 

  نیشنل ہائی پر فارمنس سنٹر: صوبائی ایسوسی ایشنز کے ہیڈکو چزکا اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز کے ساتھ مل کر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی)نے آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز 6 صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کا اعلان کیا، کوچز کو آئندہ سیزن کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے لیئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر این ایچ پی سی کے ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن نے کوچز کو حکمت عملی کے بارے میں بتایا اور انہیں اعتماد میں لیا۔اجلاس میں کوچز کو ان کے رول، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور سلیکشن کے امور پر بریفنگ دی گئی۔کوچز کو نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کو شروع اور دیگر معاملات کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا گیا اور انہیں کوویڈ 19کی موجودگی میں بیک ٹو کرکٹ پالیسی کے بارے بھی بتایا گیا۔
 ہے۔