چیف کمشنر نے انصاف کے تقاضوں کے منافی فیصلہ کیا ،اسد قیصر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف کمشنر نے انصاف کے تقاضوں کے منافی فیصلہ کیا ہے۔
پشاور میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چیف کمشنر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح اور قانونی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کو مقدم سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر نے انصاف کے تقاضوں کے منافی فیصلہ کیا ہے، پچھلے ایک سال سے پی ٹی آئی اسلام آباد میں ایک عوامی جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کبھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتی ہے تو کبھی انتظامیہ کے دفاتر کے چکر لگاتی ہیں۔
اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ ہر مرتبہ عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کو کسی نہ کسی وجہ سے منسوخ کر دیا جاتا ہے، کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ترنول اسلام آباد میں جلسہ ہر صورت میں منعقد کیا جائے گا۔