پی آئی اے کے طیارے میں ایسا جانور گھس گیاکہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں ، یہ چوہا نہیں بلکہ ۔۔۔

پی آئی اے کے طیارے میں ایسا جانور گھس گیاکہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں ، یہ چوہا ...
پی آئی اے کے طیارے میں ایسا جانور گھس گیاکہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں ، یہ چوہا نہیں بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز) پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز میں بلی کی موجودگی پر جہاز کو روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 مسافروں کو لے کر منزل پر جانے کے لیے تیار تھی کہ طیارے کو پائلٹ کی جانب سے خطرے کی اطلاع دینے پر ٹیکسی وے پر روک دیا گیا۔طیارے کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ کاک پٹ میں بلی گھسی ہوئی ہے، بعد ازاں بلی کاک پٹ سے نکل کر کیبن میں چلی گئی۔ بلی کی موجودگی نے جہاز کے عملے کی دوڑیں لگوادیں۔ تاہم کافی کوششوں کے بعدعملے نے بلی کو باہر نکالا جس کے بعد طیارے کو روانہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ جہاز کراچی سے گوادر روانہ ہونا تھا تاہم بلی کی جہاز میں موجودگی کے باعث پرواز کو منزل پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا.

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -