کرپشن فری پاکستان کے دعویداروں نے چینی،آٹا بحران پیدا کیا،سردار ارشد یعقوب

    کرپشن فری پاکستان کے دعویداروں نے چینی،آٹا بحران پیدا کیا،سردار ارشد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد (نامہ نگار) 126دن کے دھرنوں میں ترقی کی منازل طے کرنے والے ملک خداداد کو پانچ فیصد جی ڈی پی والے مک کو تباہی کی طرف جاتا بتانے والے جس طرح 126دن کے دھرنوں میں جھوٹ بول کر عوام الناس کو گمراہ کرتے تھے۔ عالمی قوتوں کے آلہ کار بن کر میڈیا کے ذریعہ قوم کو بتاتے تھے کہ ملک میں مہنگائی ہے کرپشن ہے ملک کو سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے لوٹ لیا ہے آج کرپشن فری پاکستان کے دعویداروں نے چینی، آٹا، ماسک، گندم، بجلی، پٹرول، چوروں کو اپنے گھروں میں پنا ہ دے رکھی ہے۔ اور سالوں میں میڈیا رپورٹس کے مطابق قو کی جیبوں سے اس وقت تک کھربوں روپے سے مافیا اپنے آپ کو نواز چکا اور آج بی عمرانی ٹولے کے حصار میں ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ اور جھوٹوں کا ٹولہ بغض نواز میں مل کو پانچ فیصد جی ڈی پی پر لا کر قوم کو بتا رہے ہیں کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ان جھوٹوں، مکاروں اور تابعداروں کو قوم پہچان چکی ہے COVID-19کے باوجودقوم نے ملک کے مستقبل کے لیے پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت کر کے جعلی حکمرانوں کو گھ پہنچانے کا اعلان کر دیا ہے اور لاہور جلس میں گرتی حکومت کو عوام کے جم غفیر نے مل کر آخری دھکا دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی تنظیم نواز شریف لورز کے ابقہ صوبائی صدر سردار راشد یعقوب نے کارکنان کے ساتھ رسمی میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ مدبر سیاسی قائد نواز شریف نے ملکی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے ان بہروپیوں کا 126دن کا دھرنا برداشت کیا ان کو ناچ گانے کے لیے اور قو م کو گمراہ کرنے کے لیے فری چھوڑے رکھا تا کہ ملک کسی انتشار کی طرف نہ جائے اور ان جعلی اور سلیکیڈیڈ حکومت سے ن لیگ کا ایک لاہور جلسہ برداشت نہیں ہورہا اور اسے روکنے کی ناکام کوشش میں ہر حکومتی ضرب استعمال کی گئی انہوں نے کہا کہ اسی مینارپاکستان پر جھوٹ کی سیاست شروع کرنے والے کو جھوٹی سیاست اور جعلی حکومت کے خاتمہ کا اعلان بھی قوم نے 13دسمبر کو اسی مینار پاکستان پر کردیا ہے