لاہور میں 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن شروع

لاہور میں 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن شروع
لاہور میں 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن شروع
سورس: Twitter/@LHRDevAuthority

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) نے شہر کی 8غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایل ڈی اے کی طرف سے آٹھ ہاﺅسنگ سکیموں کی تعمیرات مسمار کر دی گئی ہیں۔ 
ان سکیموں میں اے اینڈ ایم ہومز، پام وِلاز، احساس وِلاز، مارکہ مارکیٹنگ، پنجاب اسٹیٹ، موہالی نوال نگر، بسم اللہ ایسوسی ایٹس اور گرین ویو کے قریب بنائی گئی ایک سوسائٹی شامل ہے۔ان سکیموں کے دفاتر، سڑکیں، سرحدی دیواریں اور دیگر تعمیرات مسمار کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز دو سال سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہی ہیں۔بعض حکام کا کہنا ہے کہ یہ سوسائٹیز آپریشن کے بعد مسمار کیے گئے دفاتر اور دیگر تعمیرات دوبارہ بنا لیتی ہیں اور پھر سے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیتی ہیں۔