کُرم میں قیام امن کےلئے جاری کوششوں میں تعطل آگیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے کرم میں قیام امن کےلئے جاری کوششوں میں تعطل آگیا، جرگے کے ایک فریق نے مشاورت کےلئے دودن کاوقت مانگ لیا جس پر کارروائی کو دو دنوں کےلئے روک دیا گیا۔کرم جرگہ کےلئے صوبائی حکومت کے نامزد سربراہ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا کرم معاملے پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقت مانگا ہے جس پر جرگہ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد فریق کو دو دن کا وقت دےدیا ہے، کرم تنازع کا پرامن طریقے سے حل ہونے کے قریب ہے، پارا چنار میں مقامی رہنماو_¿ں کو لائحہ عمل اور طریقہ کار پر اعتماد میں لیا جائےگا، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا۔جرگے کے ارکان انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری سے امن کے قیام کےلئے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں، ایک صدی سے زائد پرانے اس تنازعے کے حل کےلئے خیبر پختونخوا حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، گرینڈ جرگے کے گزشتہ10 دنوں میں 40 سے زائد سیشن منعقد ہوئے ہیں، حکومت گرینڈ جرگے کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔مشیراطلاعات نے مزید کہا مشاورت کےلئے پارا چنار جانےوالے اراکین کو ہیلی سروس فراہم کی جا رہی ہے، بہت جلد عوام پائیدار اور مستقل امن کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے، عوام سے درخواست ہے وہ کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے کو اہمیت نہ دیں۔
امن تعطل