اب اور وقت نہیں ملے گا، سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو سخت پیغام دے دیا

اب اور وقت نہیں ملے گا، سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو سخت پیغام دے دیا
اب اور وقت نہیں ملے گا، سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو سخت پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن کی دی گئی مدت کا اختتام 21 جنوری کو ہو چکا ہے اور یہ خبریں بھی رد کر دی گئی ہیں کہ تاریخ میں کسی قسم کی کوئی توسیع کی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر خالد السیخان کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ کو یکم اپریل تک بڑھائے جانے کی خبر غلط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن اور ان کے خاندانوں کی ہیلتھ انشورنش لازم ہے۔

سعودی عرب میں جنسی ادویات کی فروخت کرنے والا استاد گرفتار
انہوں نے یہ وضاحت اخبار ”عرب نیوز“ سے بات کرتے ہوئے کی۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایک مقامی اخبار نے خبر دی تھی کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن کی تاریخ یکم اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ہیلتھ انشورنس لازم ہے۔ غیر ملکیوں کے خاندان کو نیا اقامہ یا اقامہ کی تجدید صرف اسی صورت میں کی جائے گی کہ جب ان کی انشورنس پالیسی ہیلتھ انشورنس کونسل کے ذریعے داخل کی گئی ہو۔

مزید :

انسانی حقوق -