نئی دہلی ، فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 17افراد ہلاک

نئی دہلی ، فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 17افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتہ بیس جنوری کی شام ایک عمارت میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 17افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دس خواتین بھی شامل ہیں۔ دو افراد نے جلتی ہوئی عمارت سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ آگ نئی دہلی کے بھاونا انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں لگی۔ یہ عمارت پلاسٹک کے گودام کے طور پر رجسٹرڈ تھی لیکن اْس میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔ پولیس نے اس غیرقانونی فیکٹری کے مالک منوج جین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے فوری تفتیش کا اعلان کیا ہے۔
17ہلاک

مزید :

علاقائی -