سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، زینب کے والد بھی شریک ہوئے

سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، زینب کے والد بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس ہوا جس میںقصورمیں زیادتی کے بعدقتل کی گئی ننھی زینب کے والدمحمدامین اور پنجاب پولیس کے حکام شریک ہوئے،اجلاس میں بلوچستان میں پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر بھی فاتحہ خوانی ،قصور اور مردان میں بچیوں کی ہلاکت کےخلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم سے متعلق کمیشن بنایا جائے۔
سینیٹ کمیٹی کو زینب کے والد محمد امین نے بتایا کہ جس روز بچی اغوا ہوئی اسی رات ہم نے ریسکیو15پر کال کی تھی، اس روز میرا بھتیجاعثمان بیٹی کے ساتھ سپارہ پڑھنے گیا تھا ،اس روز زینب کے پاس پیسے بھی تھے، ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی فیملی کے سب سے پہلے ڈی این اے کرائے ہیں۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کو تجویز دیں گے کہ ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو پھانسی دی جائے ۔