بگ بیش لیگ، خطرناک سنگل نے کھلاڑی کو ہسپتال پہنچا دیا

بگ بیش لیگ، خطرناک سنگل نے کھلاڑی کو ہسپتال پہنچا دیا
بگ بیش لیگ، خطرناک سنگل نے کھلاڑی کو ہسپتال پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیٹس کے بیٹسمین سیم ہارپر ایک خطرناک سنگل لیتے ہوئے بولر سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے، ان کی گردن میں شدید چوٹ آئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔میلبرن میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے میچ میں ہوم ٹیم کے سیم ہارپر نے حریف ٹیم ہوبارٹ ہریکنز کے بولر نیتھن ایلس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور رنز بنانے کے لیے دوڑے اور اس کوشش میں وہ بولر سے ٹکرا کر گردن کے بل زمین پر گر پڑے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراﺅ اتنا شدید تھا کہ سیم کو تکلیف کے باعث میدان چھوڑنا پڑا اور میچ میں گردن پر چوٹ لگنے کے قانون کے تحت ان کی جگہ ٹوم کوپر کو میچ میں شامل کیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سیم ہارپر اب فٹ ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ میچ میں ہوبارٹ ہاریکنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور میلبرن کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف ملاجس کے تعاقب میں وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بناسکی۔

مزید :

کھیل -