لاہور یونیورسٹی طلبہ کو معیاری تعلیم، تکنیکی مہارتیں مہیا کرنے کیلئے مسلسل کوشاں: گورنر پنجاب 

لاہور یونیورسٹی طلبہ کو معیاری تعلیم، تکنیکی مہارتیں مہیا کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور کے دو روزہ 12ویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد گزشتہ روزیونیورسٹی مین کیمپس میں ہوا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر چو ہدری سرور تھے۔کانووکیشن میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤ ف، ڈپٹی چیئرمین عزیر رؤف،ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈا کٹر جاوید اکرم، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس،پروریکٹر کیو ای سی وجیہہ رؤف،  پرنسپل یو سی ایم ڈی ڈاکٹر مہوش عروج، پرو ریکٹر ناصر محمود، ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز، شاہد محمود ملک، سمیت فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں 16130سٹوڈنٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔53سٹوڈنٹس کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 540سٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز اور 227کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔ ایم ایس اور ایم فل کے 6927طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔9150سٹوڈنٹس کو انڈر گریجو یٹس ڈگریاں دی گئیں۔ کاونوکیشن سے خطاب کر تے ہوئے  چوہدری سرور نے تمام گریجوایٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے تمام سٹوڈنٹس پاکستان کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جو دراصل حقیقی تبدیلی کا باعث ہوگا جس کیلئے میں آپکی مسلسل کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ آپکو اس بات پہ فخر ہونا چاہیے کہ یونیورسٹی آف لاہور سے فا ر غ ہو رہے ہیں جو اپنی تعلیمی اقدار،فروغ تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کے باعث دوسروں سے ممتاز ہے۔ خوشی ہے یہاں معیاری تعلیم، صحت و علاج کی خدمات کیساتھ تکنیکی مہار تیں مہیا کرنے میں مسلسل کوشاں ہے۔محض اسی ایک کیمپس میں 40ہزار سے زائد سٹوڈنٹس اور چالیس سے زائد شعبہ جات،11فیکلٹیز موجود ہیں۔انسان کو اپنی اصلیت نہیں بھو لنی چاہیے، جس جگہ سے تعلق رکھتا ہو اسے کبھی فراموش نہ کرے۔ سٹوڈنٹس کی اس کامیابی پر سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق والدین اور اساتذہ ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف گورنر اویس رؤف نے صحت کے شعبے میں مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔ وزیر اعظم کورونا فنڈ ہو یاواٹر فلٹریشن پلانٹ یونیورسٹی آف لاہور نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ہے۔ ریکٹر یونیورسٹی آ ف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا میں خوش قسمت ہوں اس ادارے کے کانووکیشن میں شریک ہوں جسکی تعریف صدر مملکت عارف علوی نے بھی کی۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -