چمپئنز ٹرافی تقریب رونمائی؛روہت شرما پاکستان آئیں گے یا نہیں؟بھارت سے اہم خبر آ گئی 

چمپئنز ٹرافی تقریب رونمائی؛روہت شرما پاکستان آئیں گے یا نہیں؟بھارت سے اہم ...
چمپئنز ٹرافی تقریب رونمائی؛روہت شرما پاکستان آئیں گے یا نہیں؟بھارت سے اہم خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چمپئنز ٹرافی تقریب رونمائی میں بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی تقریب کیلئے روہت شرما کو پاکستان آنا تھا ،تقریب میں چمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کو شرکت کرنا تھی،آئی سی سی ایونٹس سے پہلے ٹرافی رونمائی اور میڈیا کانفرنس میں تمام کپتان شریک ہوتے ہیں۔

ذرائع پی سی بی کاکہنا ہے کہ چمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے، روہت شرما کو پاکستان لانے کا معاملہ بھی آئی سی سی دیکھ رہا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے روہت شرما کو پاکستان جانے سے منع کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -